لپائن میں پولیس مقابلے کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث میئر اپنے 9 محافظوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائنی صدر روڈ رگو ڈیو ٹارٹے کی جانب
سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن تیز کرنے کے احکامات کے کچھ گھنٹوں بعد
ہی ماکی لالا میں پولیس سے مقابلے میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث فلپائن
کے جنوبی علاقے سعودی امپاٹوان کے میئر شمس الدین دیماکوم 9 محافظوں سمیت
ہلاک ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق
سیکیورٹی اہلکاروں نے میئر دیما کوم کی گاڑی کو
اینٹی نارکوٹکس پولیس نے روکا تو جدید اسلحے سے لیس محافظوں نے فائرنگ کر
دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں میئر محافظوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ واضح رہے کہ فلپائن میں منشیات کے خلاف آپریشن اب تک 4 ہزار کے قریب افراد
ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ فلپائنی صدر روڈ رگو ڈیوٹارٹے نے اپنے ایک بیان میں
کہا ہے کہ اگر منشیات کے اسمگلرز سے چھٹکارا نہ پایا گیا تو مزید 20 سے 30
ہزار لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔